ْاعجازچوہدری ،غلام محی الدین دیوان کی مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پرمظالم کی شدید مذمت

منگل 23 اکتوبر 2018 17:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری اورایم ایل اے غلام محی الدین دیوان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر جاری مظالم کی شدید الفاظ مذمت کر تے ہوئے کہاہے کہ آئے روز کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جارہاہے،پیلٹ گن سے ہزارو ںافراد کو زخمی اور آنکھوں کی بینائی سے محروم کر دیا گیا ، بھارت نے کشمیروں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کر فوری نوٹس لینا چائیے، عالمی براداری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے ، کشمیروںکی قربانیں رائیگاں نہیں جائیں گی ،کشمیر میں جب تک ایک کشمیری بھی زندہ ہے وہ کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑتا رہے گا ۔انہوںنے کہا کہ بھارت کشمیر میں مسلسل کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے ،بھارت اقوام متحدہ کی قرارد پر عمل نہیں کر رہا بلکہ وادی کو جیل میںتبدیل کر رکھا ہے ،عالمی برادرای کو خطے میں امن کے قیام کے لیے کشمیر کے مسئلے کو حل کر نا ہو گا۔انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف حکومت اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی سطح پر کشمیروں کی حمایت جاری رکھے گی ، کشمیر کی آزادی تک پاکستان نامکمل ہے ، کشمیروںکی جدوجہد اور قربانیا ں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں