صوفیاء کرام نے رنگ ونسل ،علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری ،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فروغ دیا،وزیر اوقاف پنجاب پیر سیّد سعید الحسن شاہ

کا پیر ابراہیم شاہ بخاری کے عرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 23 اکتوبر 2018 17:51

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر اوقاف پنجاب پیر سیّد سعید الحسن شاہ نے حضرت پیر ابراہیم شاہ بخاری کے 52ویں سالانہ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء نے اس خطے میں جو طرزِ معاشرت استوار کی اس میں شرفِ آدمیت اور تکریم انسانیت کو بنیادی اہمیت حاصل تھی، صوفیاء نے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری ،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فراواں کیا گیا اور معاشرتی تحفظات اور سوشل سکیورٹی کی بہم رسانی کویقینی بنایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب ، میاں محمدابوبکر سجادہ نشین شرقپور شریف اور دیگر شخصیات نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے صوفیاء کی تعلیمات کا ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے ، اسی سے دُکھی انسانیت کو سکون اور روادانہ فلاحی معاشرے کی منزل میسر آسکی گی۔قبل ازیں وزیر اوقاف نے دربار کی چادر پوشی کی اور سجادہ نشین شرقپورشریف نے ملکی ترقی واستحکام کیلئے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں