عوام مسلم لیگ(ن) کو مسترد کرچکے ہیں، حمزہ شہبازمایوسی کے عالم میں بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں ‘ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

گزشتہ حکومت کی کا رکردگی صرف اشتہارات اوروعدوں تک محدود رہی،میاں برادران اورحواریوں کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا‘ شہباز گل

منگل 23 اکتوبر 2018 18:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کو مسترد کرچکے ہیں اور حمزہ شہبازمایوسی کے عالم میں بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے وسائل میں رہتے ہوئے بہترین بجٹ پیش کیاہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اپنے دور میں ملک کو قرضوں کے سمندر میں ڈبودیاجس کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ گزشتہ حکومت کی کا رکردگی صرف اشتہارات اوروعدوں تک محدود رہی۔ترجمان وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ میاں برادران اوران کے حواریوں کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں 25فیصد کمی کی گئی ہے ۔حمزہ شہباز اپنا ریکارڈ درست کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں