جعلی پراڈکٹس کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی انٹرنیشنل لیبلنگ سیکورٹی کمپنی سے مشاورتی ملاقات طے شدہ حد کے مطابق بوتلوں کے استعمال پر نظر رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے : کیپٹن (ر) محمد عثمان

منگل 23 اکتوبر 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان سے انٹرنیشنل لیبلنگ سیکورٹی کمپنی کے وفد نے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔جعلی پراڈکٹس کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور اصلی پراڈکٹس کے لیبلزپر کرنسی نوٹوں کی طرز کی سیاہی کے استعمال پر مشاورت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے انٹرنیشنل لیبلنگ سیکورٹی کمپنی کے وفد سے مشاورتی ملاقات کی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی پراڈکٹس کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے اصل پراڈکٹس کے لیبلزپر کرنسی نوٹوں کے طرز کی سیاہی کے استعمال پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ انٹرنیشنل لیبلنگ سیکورٹی کمپنی سے پراڈکٹس لیبلزکو کرنسی نوٹوں کی طرز پر مشین ریڈ ایبل سیاہی سے تیار کروانے پر ابتدائی مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

جدید ممالک کی طرز پرصارفین کو مشین ریڈ ایبل لیبلز اور ان کی آن لائن تصدیق کی سہولت دینے پر بات چیت کی گئی۔علاوہ ازیں پانی کی مارکیٹ میں فروخت ہو نیوالی 19لیٹر کی بوتلوں کو بار بار استعمال کی حد مقرر کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق دبئی سمیت جدید ممالک میں 19لیٹر بوتل صرف 70بار استعمال ہو سکتی ہے۔ بوتلوں کے استعمال کی حد جاننے کے لیے ان پر مشین ریڈ ایبل کوڈ لگا ہوتا ہے۔

مشین ریڈ ایبل کوڈ ہر بار پانی بھرنے پر اپ ڈیٹ ہوتا ہے جس سے استعمال کا پتہ چلتا ہے۔ بوتلوں کا حد سے ذیادہ استعمال ہونے سے مضر صحت کیمیکلز پانی میں شامل ہوجاتے ہیں۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی پیکجنگ ریگولیشن میں بھی استعمال کی حد کا تعین کیا جا چکا ہے۔طے شدہ حد کے مطابق بوتلوں کے استعمال پر نظر رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے۔ صوبہ بھر میںجعلی اشیائے خورونوش کی روک تھام کے لیے لیبلنگ میں کرنسی نوٹوں کی طرز کی جدت لانا ضروری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں