قادیانیت یہودیت کا چربہ ہے فتنہ قادیانیت ستر سال سے پاکستا ن میں گمراہی پھیلا نے کا بڑا ذریعہ بنا ہواہے،لیاقت بلوچ

منگل 23 اکتوبر 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے منصورہ میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں مولانا محمد یونس حسن اور علامہ وقار الحسنین نقوی اور بلوچستان کے طلبہ نے ملاقات کی ۔ لیاقت بلوچ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قادیانیت یہودیت کا چربہ ہے ۔ فتنہ قادیانیت ستر سال سے پاکستا ن میں گمراہی پھیلا نے کا بڑا ذریعہ بنا ہواہے ۔

اس فتنہ کے سدباب کے لیے آئینی اور قانونی اقدامات کر لیے گئے لیکن عالمی دبائو اور حکومتوں کے اندر بیٹھا لادین مذہب بیزار اور سیکولر طبقہ اس فتنہ کی آبیاری کرتاہے ۔ قادیانی غیر مسلم ہیں ،غیر مسلموں کے تمام انسانی بنیادی حقوق کاتحفظ ہے لیکن قادیانی زبردستی ، غیر آئینی ،غیر قانونی اور غیر شرعی بنیادو ں پر مسلمان بن کر اکثریت کے حقوق پر ڈاکہ زنی کریں گے تو ریاستی نظام فساد کی نظر ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہاکہ گلگت بلتستان خطہ کا حساس ترین علاقہ ہے۔ وہاں کے عوام کو حقوق دینے کے اقدامات کیے گئے مگر یہ ناکافی ہیں ۔ وہاں کے عوام کو مکمل معاشی ، آئینی ، عدالتی اور قانونی حقوق دیے جائیں ۔ تعلیم صحت اور روزگار مہیا کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے حق خودارادیت اور استصواب رائے کے عمل میں گلگت بلتستان کے عوام کا کلیدی کردار ہوگا ۔ حکومت پاکستان ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کرے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ وفاقی اور پنجاب حکومت بلوچستان کے طلبہ کے مسائل فوری طور پر حل کرے ۔ تعلیم کے حصول میں مالی معاونت اور داخلوں کے لیے ضابطہ کے مطابق آسانیاں پیدا کی جائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں