شیخ عمران وائس چیئرمین ایل ڈی اے ،شیخ امتیاز وائس چیئرمین واسا مقرر

منگل 23 اکتوبر 2018 20:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کی جانب سے دیرینہ رہنمائوں اور کارکنوں کو مختلف سرکاری محکموں میں عہدے دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق شیخ محمد عمران کو وائس چیئرمین ایل ڈی اے مقرر کر دیا گیا ۔شیخ امتیاز کووائس چیئرمین واسا جبکہ عامر ریاض قریشی کوایل ڈی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل کیا گیا ہے ۔تمام تعیناتیوں کی منظورگزشتہ کابینہ اجلاس میں دی گئی تھی ۔ اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں