ریاض : عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے وزیراعظم کا خطاب خوش آئند ہے : عوامی تحریک

معاشی مسائل کا مستقل حل سرمایہ کاری،زرعی ترقی،کرپشن کے خاتمے اور کفایت شعاری میں ہے،اپوزیشن اپنی سیاست کو ریاست پر ترجیح نہ دے،معیشت کی کمزوری ملکی دفاع کی کمزوری ہے : نور اللہ صدیقی

منگل 23 اکتوبر 2018 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا ہے کہ ریاض میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے وزیراعظم پاکستان کا خطاب خوش آئند ہے، برادر اسلامی ملک سعودی عرب نے اہم کانفرنس کے شرکاء کے سامنے وزیراعظم کو اظہار خیال کا موقع دے کر پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے حوالے سے اپنا سنجیدہ اور ہمدردانہ کردار ادا کیا ہے، امید ہے پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے بند دروازے کھولنے میں یہ کانفرنس مددگار ثابت ہو گی ،30سال تک پاکستان پر حکومت کرنیوالے اور اسکی اینٹ سے اینٹ بجانے والے کچھ صبر کر لیں، اس موقع پر حکومت گرانے کی کوششوں کا مطلب احتساب سے بچنے کے سوا کچھ نہیں ہوگا، اپوزیشن اپنی سیاست کو ریاست پر ترجیح نہ دے،معیشت کی کمزوری ملکی دفاع کی کمزوری ہے، انہوں نے ریاض میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کو اپنا مقدمہ عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کرنے کا باعزت ماحول ملا سورنہ مجرم نواز شریف کو سعودی عرب میں ایسے مواقع پر ہمیشہ پچھلی کرسیوں پر بٹھایا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

معاشی مسائل کا مستقل حل سرمایہ کاری،زرعی ترقی،کرپشن کے خاتمے اور کفایت شعاری میں ہے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے دانستہ ملک کی معیشت تباہ کی اور پاکستان کو بحرانستان بنایا تاکہ کوئی شخص بھی ان کے اقتدار کوچیلنج کرنے کی ہمت نہ کر سکے۔انہوں نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ سرمایہ کاری کیلئے امن چاہیے اور پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہوا ہے۔

پاکستان کے مغربی سرحدی علاقوں سے دہشت گردوں کے سلیپنگ سیلز کا خاتمہ پاک فوج کی بہت بڑی کامیابی اور عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک بڑا پیغام ہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ معاشی بحران موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے نہیں سابق حکمران کی کرپشن اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، ان بحرانوں سے نمٹنے کیلئے حکومت کو مناسب وقت ملنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ قرضے لے کر ملک چلانا کوئی مشکل کام نہیں یہی کام سابق حکمران کرتے چلے آئے ہیں جسکی وجہ سے آج قوم کے بچے بچے کا بال بال قرضوں کے جال میں جکڑا ہوا ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں