عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کو مسترد کرچکی ہے، حمزہ شہبازمایوسی کے عالم میں بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں

گزشتہ حکومت کی کا رکردگی صرف اشتہارات اوروعدوں تک محدود رہی : ڈاکٹر شہباز گل پنجاب حکومت نے وسائل میں رہتے ہوئے بہترین بجٹ پیش کیا ،پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ملک کو قرضوں کے سمندر میں ڈبودیا

منگل 23 اکتوبر 2018 21:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کو مسترد کرچکی ہے اور حمزہ شہبازمایوسی کے عالم میں بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے وسائل میں رہتے ہوئے بہترین بجٹ پیش کیاہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اپنے دور میں ملک کو قرضوں کے سمندر میں ڈبودیاجس کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ گزشتہ حکومت کی کا رکردگی صرف اشتہارات اوروعدوں تک محدود رہی۔ترجمان وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ میاں برادران اوران کے حواریوں کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں 25فیصد کمی کی گئی ہے ۔حمزہ شہباز اپنا ریکارڈ درست کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں