لاہور مرکز اہل سنت درگاہ و جامع مسجد قطب شاہ ولی رحمان پورہ اچھرہ میں انیسویں ماہانہ فیضان نفاذ نظام مصطفی ورکشاپ

منگل 23 اکتوبر 2018 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) لاہور مرکز اہل سنت درگاہ و جامع مسجد قطب شاہ ولی رحمان پورہ اچھرہ میں انیسویں ماہانہ فیضان نفاذ نظام مصطفی ورکشاپ زیر سر پرستی علامہ خادم حسین رضوی اور زیر صدارت پیر اعجاز اشرفی منعقد ہوئی۔ جس میں علماء مشائخ عاشقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ماہانہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پیر اعجاز احمد اشرفی نے کہا پاکستان میں نظام مصطفی ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

ہماری جدو جہد حضور علیہ الصلوة السلام کا دین تخت پر لانا ہے۔ پیر اعجاز احمد اشرفی نے کہا ماہانہ ورکشاپ سے سینکڑوں لوگ ستفید ہو رہے ہیں جن کے دل محبت مصطفی اور سے روشن اور منور ہو چکے ہیں ۔پیر اعجاز احمد اشرفی نے کہا ناموس رسالت کے تحفظ ،ختم نبوت کے تحفظ ،اور صحیح معنوں میں تعلیمات نبوی ٴْ کے لئے ایسی ورکشاپ انتہائی ضروری ہے پیر زبیر احمد قصوری ، مفتی صفدر چشتی ،مولانا غلام قادری ، مولانا لیاقت علی رضوی، محمد علی رضوی ، حاجی عصمت علی و دیگر ورکشاپ کے شرکاء سے کہا حضور علیہ الصلوٰة السلام کے دین کو تخت پر لانے کی عظیم جدوجہد اپنے قائدین علامہ خادم حسین رضوی ، پیر افضل قادری، پیر اعجاز اشرفی و دیگر کی قیادت میں جاری رکھیں گے اور اندرونی اور بیرونی قوتوں کو ناموس رسالت پر غداری کر کے ناپاک ادارے پورے نہیں کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

چاہے اسکے لئے ہمیں بڑی سے بڑ ی قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑے۔ مزید یہ بھی اعلان کیا آئندہ ماہ 20 ویں ماہانہ ورکشاپ 12 ربیع الاول کو 11بجے دن مرکز اہل سنت درگاہ و جامع مسجد قطب شاہ ولی رحمان پورہ اچھرہ میں شایان شان طریقے سے منائی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں