سیشن عدالت میں صوبائی وزیر ہاوسنگ محمودالرشید کے بیٹے کی عبوری ضمانت میں 14 نومبر تک توسیع

صوبائی وزیر کے بیٹے پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کا الزام ہے

ہفتہ 3 نومبر 2018 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) سیشن عدالت نے صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید کے بیٹے میاں حسن کی عبوری ضمانت میں 14 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔ صوبائی وزیر کے بیٹے پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کا الزام ہی. تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج تنویر احمد اعوان نے صوبائی وزیر میاں محمودالرشید کے بیٹے کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عبوری ضمانت کی معیاد مکمل ہونے پر میاں حسن اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے بتایا کہ مقدمہ کی تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی جس پر عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا اور پولیس کو پابند کیا کہ آئندہ سماعت تک ہر صورت میں تفتیش مکمل کی جائے۔ صوبائی وزیر کے بیٹے کے وکیل نے بتایا کہ میاں حسن کیخلاف بے بیناد اور من گھاٹ مقدمہ درج کیا گیا اس لیے ضمانت منظور کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں