پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہو گی

اتوار 4 نومبر 2018 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی ۔ جسٹس شاہد وحید آج سماعت کریں گے ۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن حکومت نے اس کے برعکس اضافہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے درخواست میں وفاقی حکومت ، اوگرا اور دیگر کو فریق بنایا ہے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو اضافی سیل ٹیکس کی وصولی کالعدم قرار دیتے ہوئے قیمتوں میں کمی کا حکم دے ۔ ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں