قومی اور بین الاقوامی سطح پرپوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں

پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و پی جی ایم آئی کا 3ماہ کی تعیناتی میں 2اداروں کے کانووکیشن کے انعقاد کا ریکارڈ طلباء و طالبات میڈیکل کے شعبے کو چیلنج کے طور پر قبول کریں اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کردیں

بدھ 7 نومبر 2018 21:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) قومی اور بین الاقوامی سطح پرپوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیںاس ادارے نے بہترین ریسرچرز ،میڈیکل کے شعبے میں بہترین استاد اور مریضوں کے بہتر علاج معالجہ کیلئے قابل ڈاکٹر مہیا کئے ہیں ۔پی جی ایم آئی اور امیر الدین میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد طیب نے اپنی تعیناتی کی3ماہ کے اندر 2اداروں کا کانووکیشن منعقد کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ۔

1974میں قائم ہونے والے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی ڈاکٹرز سپیشلائزیشن کی تعلیم کیلئے آتے ہیں جس کا پہلا کانووکیشن 1980،دوسرا1999،تیسرا2009،چوتھا 2011،پانچواں2013اور چھٹا کانووکیشن2015میں منعقد ہوا تھا جبکہ ساتواں کانووکیشن نومبر 2018میںایوان اقبال میں ہوا جس کا سہرا پرنسپل اور اُن کی ٹیم کے سر جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کانووکیشن کے کامیاب انعقاد پر طلباو طالبات نے پرنسپل پروفیسر محمد طیب اور فیکلٹی ممبران کو مبارکباد دی ہے ۔پرنسپل پروفیسر محمد طیب نے طلبا و طالبات سے اپیل کی کہ وہ محنت اور لگن کو اپنا شعار بناتے ہوئے میڈیکل کے شعبے کو چیلنج کے طور پر قبول کریں اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کردیں ۔انہوں نے طلبا و طالبات کو اُن کی محنت کا ثمر دینے میں دیر نہیں کرنی چاہیے اور انہیں اُن کا حق فوری طور پر ملنا چاہیے۔

اسی مقصد کو پیش نظررکھتے ہوئے کانووکیشن کے برقت انعقا د کا فیصلہ کیا گیا جس کی کامیابی پر وہ اپنی ساری ٹیم اور ادارے کے سٹوڈنٹس کے شکر گزارہیں اور اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کامیابی پر سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔پروفیسر محمد طیب نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی44سالہ طبی تاریخ کامیابیوں سے مزئین ہے ۔اس ادارے کے علاوہ امیر الدین میڈیکل کالج کے سب سے پہلے کانووکیشن کا بروقت منعقد ہونا بھی تاریخی اقدام ہے جو میڈیکل میں گریجویشن کرنے والے ہونہاروں کے لئے کسی تحفے سے کم نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ موجود وسائل کے مطابق کانووکیشن کیلئے بہترین انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی اس ادارے کیلئے اسی نظم و ضبط اور پر وقارتقاریب ہوتی رہیں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں