ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے وزیر اعظم عمران خان اقدامات کریں‘‘امیر العظیم

سابق ڈکٹیٹرمشرف نے چند ڈالروں کے عوض عافیہ سمیت سینکڑوں پاکستانیوں کوامریکہ کے ہاتھوںفروخت کیاتھا‘عوامی وفود سے گفتگو

بدھ 7 نومبر 2018 21:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہاہے کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جانب سے اپنی رہائی کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو خط ہمارے گزشتہ حکمرانوں کی بے حسی اور نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے۔وزیر اعظم عمران خان جماعت اسلامی کی طرح ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے ماضی میں بھی بھرپورآوازاٹھاتے رہے ہیں،اب چونکہ وہ خودحکومت میں ہیں لہٰذا‘انہیں تمام سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے قوم کی بیٹی کو واپس لانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورمیں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جنرل(ر)مشرف نے چند ڈالروں کے عوض ڈاکٹرعافیہ صدیقی سمیت سینکڑوں پاکستانیوں کو امریکہ کے ہاتھوں فروخت کیاتھا۔

(جاری ہے)

معصوم اور بے گناہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی گزشتہ دس برسوں سے امریکی جیل میں ناکردہ گناہوں کی سزابھگت رہی ہیں،انہیں سابق ڈکٹیٹرنے اغواکرکے امریکہ کے حوالے کیاتھا۔

پاکستان کی22کروڑ عوام ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی چاہتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اس ضمن میں مخلصانہ اقدامات کرے۔انہوں نے کہاکہ جنرل مشرف کی غیر دانشمندانہ اور بزدلانہ پالیسیوں کاخمیازہ آج تک پوری قوم بھگت رہی ہے۔نائن الیون کے بعد نام نہاد امریکی جنگ کے نتائج کاہمیں آج بھی سامنا کرناپڑرہا ہے۔امریکہ کااتحادی بننے کاہمیں یہ صلہ ملاہے کہ آج امریکہ بھارت پر اپنی نوازشات کررہا ہے اور پاکستان کے خلاف بھارت کی سازشوں کی سرپرستی کررہاہے۔

امیر العظیم نے مزیدکہاکہ آج ملک کودرپیش چیلنجزدرحقیقت جنرل مشرف کی ناقص پالیسیوں کانتیجہ ہیں۔پرویز مشرف نے پاکستان کو نام نہاد امریکی جنگ میں دھکیل دیاجس کی وجہ سے آج تک پاکستانی قوم دہشتگردی کے ناسور کامقابلہ کررہی ہے۔افسوس ناک امریہ تویہ ہے کہ امریکہ پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کرنے کی بجائے اب بھی ہم سے ڈورمور کامطالبہ کررہاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں