اقتدار میں رہنے والی پارٹیوں نے عوام کو دعوئوں اور نعروں کے سو ا کچھ نہیں دیا ‘ذکر اللہ مجاہد

شہرلاہور پینے کے صاف پانی ، تباہ حال سیوریج کے نظام ، صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے مسائلستان بن چکا ہے

بدھ 7 نومبر 2018 21:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ اقتدار میں رہنے والی پارٹیوں نے عوام کو دعوئوں اور نعروں کے سو ا کچھ نہیں دیا ۔ شہر لاہور جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح، پینے کے صاف پانی ، تباہ حال سیوریج کے نظام ، صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے مسائلستان بن چکا ہے ۔شہری تعلیم و صحت سمیت دیگرانسانی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

جماعت اسلامی کرپشن سے پاک اسلامی و فلاحی پاکستان کے لیے جہدوجہد کرنے والی ہمہ گیر تحریک کا نام ہے ۔جماعت اسلامی ملک کو مدینہ جیسی اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کیلئے جمہوری جدوجہد کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہا رگذشتہ روز دفتر جماعت اسلامی لاہور میں علاقہ اور زونل امراء کی حلف بردار کی تقریب میں نو منتخب امراء علاقہ و زونز سمیت ذمہ داران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، ضیاء الدین انصاری ، صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف سمیت بڑی تعداد میں ذمہ داران کارکنان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے نومنتخب امراء علاقہ جات اور زونل امراء سے باری باری جماعت اسلامی پاکستان کے دستور کے تحت اپنے عہدوں کا حلف اُٹھایا۔

حلف برداری کی تقریب میں نومنتخب امراء علاقہ جات جماعت چوہدری محمد شوکت علاقہ شمالی لاہور ، ڈاکٹر محمود علاقہ شرقی لاہور ، خالد احمد علاقہ جنوبی اور زونز کی سطح پر شاہدرہ سے جہانگیر احمد خان ، بادامی باغ سے رانا محمد سلیمان ، اندورن شہر سے حافظ ابوبکر فاورقی ، شاد باغ سے مقدس علیم قریشی ، مغلپورہ سے محمد عثمان افضل ، شالیمار سے ابو بکر صدیق ، داروغہ والا سے شیخ محمد اسلم ، مناواں سے راہد علی کھوکھر ، والٹن سے محمد خبیب نذیر،بھٹہ چوک سے لطیف الرحمن ، اسلام پورہ سے حسیب الرحمن ،سبزہ زار سے عدنان چٹھہ ، میاں میر سے میاں طاہر عزیز ، گلبرگ اورماڈل ٹائون سے فیض الباری ، اقبال ٹائون سے احمد سلمان بلوچ ، کوٹ لکھپت ملک محمود احمد ، ٹائون شپ سے محمد ساجد خان ، نشتر کالونی سے عمران باسط ، گجومتہ سے قاسم جاوید ، واپڈا ٹائون سے انجینئر احمد سلمان ، ہنجروال سے اکرم شاہین ، بحریہ ٹاون سے محمد اکرم مغل رائے ونڈ سے محمد خلیل ، منصورہ سے چوہدری عبدالواحد نے اپنے عہدوں کا حلف اُٹھایا۔

امیر لاہور ذکر اللہ مجاہد نے نومنتخب امراء کیلئے استقامت دعائیں دیتے ہوئے ان سے امید ظاہر کی کہ نومنتخب امراء جماعت اسلامی کی مزید فعالیت کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ جماعت اسلامی لاہور شہر کی ایک مضبوط سیاسی قوت ہے انشاء اللہ آئندہ کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی الیکشن میں تمام یونین کونسلزاور زونز کی سطح پر کامیابیاں حاصل گے ۔ نومنتخب امراء جماعت اسلامی کے منشور اور خدمت کی سیاست کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں