ریسکیوملازمین کے بچوں کیلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

بچے ریسکیو 1122 کا سیفٹی ایمبیسی ڈربنیںگے ،ڈی جی ریسکیوڈاکٹر رضوان نصیر

ہفتہ 10 نومبر 2018 22:03

لاہور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہاکہ اس ورکشاپ کے ذریعے بچوں کوریسکیو1122کیلئے بطور سیفٹی ایمبیسی ڈر حفاظتی سفیربنانا ہے تاکہ روڈ سیفٹی کی ٹریننگ دے کر انہیں حادثات اور ایمرجنسیز سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اس ورکشاپ کے انعقاد کا اہم مقصد یہ تھا کہ بچوں کوایک ذمہ دار شہری بنانے اورروڈ سیفٹی کے متعلق تربیت فراہم کر کے انہیں روڈ ٹریفک حادثات سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کی جا سکے ۔

ان خیالات کا اظہارڈی جی ریسکیو نے گزشتہ روز ایمرجنسی سروسز ہیڈکواٹرز میں ریسکیو سٹاف کے بچوں کیلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیاجسکا انعقاد پنجاب ایمرجنسی سروس کے سکول سیفٹی ونگ نے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر رضوان نصیر نے ہیڈ آف سکو ل سیفٹی پروگرام مس رقیہ بانو جاوید اور انکی پوری ٹیم کو ریسکیو سٹاف کے بچوں کیلئے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے بچوں سے اس بات کا عہد لیا کہ وہ اپنے والدین کوٹریفک قوانین کی پابندی کی ترغیب دیںتاکہ بڑھتے ہوئے روڈ ٹریفک حادثات کو کم کیا جا سکے۔انہوں نے بچوں سے حفظان صحت، متوازن خوراک ، روزانہ ورزش اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا بھی عہد لیا۔انہوں نے تمام بچوں کو ریسکیو سکائوٹ بننے پر مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر تمام ورکشاپ کے طلباء کو ریسکیو سکائوٹس کیلئے رجسٹرڈ کیا گیا جنہیںمزید ابتدائی طبی امداد کی لائف سیونگ سکلزاور فائر سیفٹی کے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی۔

ورکشاپ میں بچوں کو روڈ سیفٹی کے طریقوں،حفظان صحت،ٹریفک قوانین کے بنیادی اصولوں، پانی کی اہمیت،توانائی اور پانی کا تحفظ،ماحول کی صفائی اور ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے متعلق تربیت دی گئی ۔اس ورکشاپ میں پنجاب ایمرجنسی سروس ہیڈکوارٹر ، ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اور ڈسٹرکٹ لاہور کے سٹاف کے کل90بچوںکو اس ورکشاپ میںتربیت فراہم کی گئی۔

اس موقع پر بچوں کو ٹریفک حادثات سے بچائو اورکم عمری میںڈرائیونگ کے نقصانات کی آگاہی کے متعلق ایک ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔قبل ازیں تمام طلباء نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ٹریننگ کی سرگرمیوں بشمول گہرے کنویں سے ریسکیو، فائرفائٹنگ ، بلندی سے ریسکیو، اربن سرچ اینڈ ریسکیواورواٹر ریسکیوکامشاہدہ بھی کیا۔ ورکشاپ کے آخر پر مس رقیہ بانو جاوید نے بچوں میں سرٹیفیکٹ اورسکول سیفٹی لٹریچرتقسیم کیا او ر انہیںریسکیو1122کے اعزازی ممبربننے پر سکائوٹ کیپ بھی پہنائی گئیں۔

اس ورکشاپ میں ڈپٹی ڈائریکٹرہیومن ریسورس ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ فہیم احمد قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اعجاز احمد ورک، سیٹزن موبیلٹی اینڈ ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے اساتذہ اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں