رائے ونڈ سرکاری اسکول کے سامنے قصابوں کے اڈے

پیر 12 نومبر 2018 22:39

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) اقبال زون عملہ تہہ بازاری کی سرپرستی میں گرلز اسکول کے سامنے قصابوں نے اڈے لگا لیے، والدین کے بارہا احتجاج کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے چپ سادھ لی تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ تجاوزات کی بھرمار میں ضلع لاہور میں سبقت لے گیا ہے شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار سے پیدل چلنے والی خواتین اور بزرگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تجاوزات مافیا نے صرف یہاں اکتفا نہیں کیا بلکہ گورنمنٹ مڈل سکول گردوارہ کے مین گیٹ کے سامنے قبضہ کر لیا ہے، ان قبضہ مافیا کو اقبال زون افسران کی سرپرستی حاصل ہے جنکی وجہ سے قصابوں نے گرلز اسکول کے سامنے گوشت کے اڈے لگا رکھے ہیں جنکے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی، والدین متعدد بار پولیس اور ڈی سی لاہور کو شکایات کرچکے ہیں لیکن بااثر قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی، سکول اوقات میں ان گوشت کے اڈوں پر طالبات کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں، والدین نے ڈی سی لاہور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز اسکول گردوارہ کے راستے سے تجاوزات کا صفایا کروایا جائی. تاکہ طالبات پرسکون ماحول میں تعلیم حاصل کر سکیں.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں