پنجاب لینڈ ریکارڈز آف اتھارٹی اور بورڈ آف ریونیو میں کوئی تنازع نہیں ہے‘ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی

پیر 12 نومبر 2018 22:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے میڈیا میں نشر ہونے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ پنجاب لینڈ ریکارڈز آف اتھارٹی اور بورڈ آف ریونیو میں کوئی تنازع چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

کچھ محکمانہ مسائل کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر ہوئی تاہم جن ملازمین کا اکائونٹ پنجاب بینک میں ہے انکو مقررہ تاریخ میں تنخواہ موصول ہو چلی ہے جبکہ باقی ملازمین کو یک روز میں تنخواہ موصول ہو جائے گی۔باقی ماندہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے محکمے کی جانب سے چیک بینک میں جمع کروایا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں