ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کی تمام یونین کونسلز میں پولیو مہم کاسے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

پیر 12 نومبر 2018 23:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) ڈی سی لاہورصالحہ سعید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کی تمام یونین کونسلز میں پولیو مہم کاسے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور کی17لاکھ 71ہزار بچوں کو حفاظتی ویکسین پلائی جا رہی ہیں اورلاہور میں47سو سے زائد ٹیمیںانسداد پولیو مہم کا حصہ لے رہی ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ3روزہ پولیو مہم 12نومبر سے 14نومبرتک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور سب رجسٹرار پولیو ٹیموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو ٹیموں کیلئے سیکورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں