ضلعی انتظامیہ کا لیسکو کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری

پیر 12 نومبر 2018 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا لیسکو کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور لیسکو کاجیا بگا سب ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔آپریشن خانہ نیپال ڈیرہ افغان والہ ڈیرہ کلسان اور ڈیرہ جوگیانوالہ میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران 32 بجلی کے کنکشن کاٹ دئیے گئے اور 4بوگس میٹر زکو اتار لیا گیاجبکہ6ٹیمپر شدہ میٹرز کو بھی اتار لیا گیا ہے۔

دو افراد کو آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا ہے۔آپریشن میں اے سی رائیونڈ اور لیسکو ملازمین نے حصّہ لیا۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے آپریشن کو سراہا اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں