شیخ زاید ہسپتال لاہورمیں ذیابیطس کے عالمی دن2018 کے موقع پر مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا

پیر 12 نومبر 2018 23:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں پروفیسر ڈاکٹر ضیاء اللہ سربراہ شعبہ میڈیسن اور پروفیسر ڈاکٹر عظیم تاج کی زیر نگرانی 14 نومبر 2018 بروز بدھ کو ذیابیطس کے عالمی دن موقع پر مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مذکورہ کیمپ میں عوام کو شوگر ، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مفت ٹیسٹ کروانے کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ اس موقع پر ماہرین کی جانب سے لوگوں کوذیابیطس کے حوالے سے مفید طبی مشورے بھی دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں