شوکت لالیکا صوبائی زکو ةکونسل کے شریک چیئرمین مقرر

منگل 13 نومبر 2018 18:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) صوبائی زکو ةکونسل میں صوبائی وزیر شوکت لالیکا کو شریک چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔پنجاب کے 9 ارکان صوبائی اسمبلی کو بھی زکو ةاینڈ عشر کونسل کا ممبر نامزد کر دیا گیا ۔اس حوالے سے وزیر اعلی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی زکا کونسل میں ارکان پنجاب اسمبلی سید یاور عباس بخاری محمد عبداللہ وڑائچ ، سید اکبر خان کو ممبر نامزد کیا گیا ہے۔

ارکان پنجاب اسمبلی سلیم بی بی ،عائشہ اقبال اور احمد شاہ کھگا بھی زکوة کونسل کے ممبران ہوں گے۔ارکا ن اسمبلی سید خاور علی شاہ ، محمد افضل اور زہرہ بتول کو بھی زکوةکونسل میں شامل کر لیا گیا۔صوبائی زکو ةکونسل کے دیگر ممبر پہلے ہی مقرر ہیں ،ارکان اسمبلی کی نامزدگی کے بعد کونسل کی تشکیل مکمل ہوتے ہی اب صوبہ بھر میں زکوة کی تقسیم کا عمل شروع ہو جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں