ْکمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے قاری کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا

منگل 13 نومبر 2018 18:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) صنفی تشدد کی خصوصی عدالت نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے قاری کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ سیشن کورٹ میں صنفی تشدد کی خصوصی عدالت کے جج ایڈیشنل سیشن جج رحمت علی نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے چھ سالہ متاثرہ بچی کے عدالت میں دئیے گئے بیان اور دیگر شواہد کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر مجرم قاری محمد شہباز کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو چھ ماہ مزید قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔ مجرم کے خلاف تھانہ گلشن راوی پولیس نے 2016 میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں