شام کے اوقات میں فیملی عدالتوں کے قیام پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 13 نومبر 2018 18:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) تحریک انصاف نے شام کے اوقات میں فیملی عدالتوں کے قیام پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ شام کے اوقات میں فیملی کورٹس کے قیام پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جسٹس محمد انوار الحق کے فیصلے سے عدالتی نظام میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے،اس سے خانکی معاملات کے سائلین کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔

متن میں کہا گیا کہ جسٹس انوار الحق کا یہ اقدام بچوں کی نفسیاتی صحت کے لیے بھی ضروری تھا۔کیونکہ معمول کے عدالتی اوقات میں ملزموں کو ہتھکڑیاں لگائے ملزمان کی پیشی سے بچوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔قرارداد میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فیملی کورٹس کے دو شفٹوں میں کرنے کے احکامات لاہور سمیت صوبہ بھر میں بھی کئیے جائیں۔تاکہ عدالتی کام دو شفٹوں میں ہونے سے مقدمات نمٹانے کی رفتار میں بھی بڑھ سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں