رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار دودھ سے بھرا ٹرک الٹنے سے پانچ افراد جاں بحق ،20 زخمی

منگل 13 نومبر 2018 19:06

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) لاہور کے علاقہ رائیونڈ روڈ پر دودھ سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، جس کے نتیجہ میں پانچ افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے، ریسکیو ترجمان کے مطابق دودھ سے بھرا ایک ٹرک بھبھہ کلاں سے لاہور کی طرف آرہا تھا کہ راستے میں سندر کے قریب تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا، ٹرک میں دودھ کے علاوہ 25 سے زائد افراد سوار تھے، حادثے کی فوری اطلاع پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو رائیونڈ منتقل کر دیا گیا، جہاں پر پانچ شدید زخمیوں کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا، ریسکیو ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں 36 سالہ سہراب خان، 62 سالہ حمید، 48 سالہ صدیق، 29 سالہ عابد اور 60 سالہ ابراہیم شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں