ایس پیز، ڈی ایس پیزاورایس ایچ اوزکرائم سپاٹس پرٹارگٹ آپریشنزکرکے منظم کارروائی کریں‘وقاص نذیر

تمام تھانوں میں ریکارڈکی جلدتکمیل، صفائی ستھرائی کا خاص خیال اورشہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیاجائے‘ڈی آئی جی آپریشنز

منگل 13 نومبر 2018 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمدوقاص نذیرکی زیرصدارت اپنے دفترمیں اعلی سطحی انتہائی اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آ پر یشنز لا ہو ر کیپٹن (ر)مستنصرفیروز،ایس پی ہیڈکوارٹرزسیدکرارحسین، ایس پی ڈولفن سکواڈبلال ظفر، ایس پی سول لائینزمحمدافضل، ایس پی ماڈل ٹاون علی وسیم، ایس پی سٹی معاذظفراور ایس پی اقبال ٹاون سیدعلی شاہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر تمام ڈویژنل ایس پیزکوسٹریٹ کرائم اورجرائم پیشہ عناصرکے خلاف گرینڈآپریشن کا ٹاسک دے دیاگیا۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمدوقاص نذیر کا کہنا تھا کہ جرائم پرقابونہ پانے والے ایس ایچ اوزکے خلاف کارروائی جبکہ ڈی ایس پیز کے خلاف رپورٹ بناکرآئی جی آفس بھیجی جائیگی۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔

ایس پیزحضرات کیٹیگری اے اوربی میں شامل اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاون کے حوالہ سے خصوصی ٹیموں کی خودنگرانی کریں۔ محمدوقاص نذیر نے کہا کہ ایس پیز، ڈی ایس پیزاورایس ایچ اوزکرائم سپاٹس پرٹارگٹ آپریشنزکرکے منظم کارروائی کریں۔ تمام تھانوں میں ریکارڈکی جلدتکمیل، صفائی ستھرائی کا خاص خیال اورشہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیاجائے۔

جرائم پیشہ عناصر کی عدالتوں سے نظربندی کیلئے استدعاکی جائے گی۔ جرائم پرقابونہ پانے والے ایس ایچ اوزاورڈی ایس پیزکسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جرائم پرقابونہ پانے اورناقص کارکردگی کے حامل ایس ایچ اوزسیدھاگھرجائیگا۔ہرپندرہ دن بعدلاہورمیں جرائم کے خلاف کارروائیوں کی جائزہ میٹنگ بلائی جائے گی۔ڈکیتی، راہزنی اورسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیزکردی جائیں۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہور نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال پرڈاکہ مارنے والے ملزمان کی فہرستیں بناکرمنظم آپریشن کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں