اسرائیلی جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

منگل 13 نومبر 2018 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) مسلم لیگ (ن) نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ اسرائیل نے غزہ میں ہمیشہ ظلم،بربریت اوراسلام دشمنی کی تاریخ رقم کی ہے جو انسانیت سوزی کی بدترین مثال ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی حملوں سے نہتے مسلمان معصوم بچے ہزاروں معصوم جانیں شہید ہو جاتی ہے۔اسرائیلی ظالمانہ رویے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کرے کہ اسرائیل کو انسانیب سوز کارروائیوں سے باز رہنے کی تنبیہ کی جائے بصورت دیگر سخت تادیبی کاروائی کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں