لاہور،ہائیکورٹ میں پاکپتن سے رکن پنجاب اسمبلی میاں ممتاز مانیکا کی نااہلی کیلئے انتخابی عذرداری کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

منگل 13 نومبر 2018 19:48

لاہور،ہائیکورٹ میں پاکپتن سے رکن پنجاب اسمبلی میاں ممتاز مانیکا کی نااہلی کیلئے انتخابی عذرداری کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکپتن سے رکن پنجاب اسمبلی میاں ممتاز مانیکا کی نااہلی کے لیے انتخابی عذرداری کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اقبال چودھری پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے فاروق احمد مانیکا کی انتخابی عذداری پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران میاں ممتاز مانیکا کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ انتخابی عذرداری قابل سماعت نہیں ہے اور قانون کے تحت انتخابی عذرداری کی اوتھ کمشنر نے تصدیق کرنی ہے اور یہ قانونی تقاضا پورا نہیں کیا گیا۔

عذرداری میں الزام لگایا گیا کہ ممتاز مانیکا کو دھاندلی کے ذریعے کامیاب کرایا گیا ہے۔استدعا کی گئی کہ پاکپتن کے حلقہ پی پی 191 کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخاب کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں