پنجاب کی 41 تحصیلوں میں 15 فروری تک تیتر کے شکار کی اجازت

شکار صرف اتوار کے روز مستند شوٹنگ لائسنس کے ساتھ ہی کھیلا جا سکے گا ‘مروجہ قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائیگی ، ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف

منگل 13 نومبر 2018 20:27

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب نے ایکٹ کے تحت صوبے کی 41 تحصیلوں میں کل سے 15 فروری 2019ء تک تیتر کے شکار کی اجازت دیدی ہے ، شکار مستند شوٹنگ لائسنس کے ساتھ صر ف اتوار کے روز ہی کھیلاجاسکے گا، اس امر کا فیصلہ یہاں ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب ثناء اللہ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن ظفر الحسن ، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلسٹی عامر مسعود ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مدثر حسن کے علاوہ صوبہ بھر کے ریجنل افسران نے شرکت کی ، جاری کردہ سرکلر کے مطابق تیتر اور سی سی کا شکار 15 نومبر2018ء تا 15فروری 2019ء صرف کلر سیداں ، گوجر خان ، جھنڈ ، پنڈی گھیپ ، سوہاوہ ، چکوال ، عیسیٰ خیل، سرگودھا، ساہیوال ،قائد آباد ، دریا خان ، جڑا نوالہ ، تاندلیانوالہ، گوجرہ ، پیر محل ، جھنگ ، لالیاں ، بھوانہ ، کامونکی، وزیر آباد ، پسرور ، سرائے عالمگیر ، پنڈی بھٹیاں ، نارووال ، ملک وال ، پھالیہ ، عارف والا ،دیپالپور ، لاہور کینٹ ، چونیاں ، صفدرآباد ، ننکانہ ، شجاع آباد ، کبیر والا، کہروڑ پکا ، میلسی ،کوٹ چٹھہ، کہروڑ لعل عیسن، علی پور، جتوئی، چشتیاں کی تحصیلوں میں کھیلا جا سکتا ہے جبکہ صوبہ بھر کی بقیہ تمام تحصیلیں تیتر اور سی سی کے شکار کیلئے بند رہیں گی ، قانون کے مطابق شکار ایک گن سے یومیہ 6 تیتر اور یومیہ 5 سی سی شکار کئے جا سکتے ہیں ، شکار کیلئے خو دکار ہتھیاروں ، گاڑی /جیپ کا استعمال منع ہے ، وائلڈلائف سینگچوریز اور نیشنل پارکس میں ہر طرح کے شکار کی ممانعت ہے البتہ گیم ریزرو میں خصوصی پرمٹ کے ساتھ شکار کھیلا جا سکتا ہے، ڈی جی ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شکارکے مروجہ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، انہوں نے محکمہ کے تمام ریجنل اور ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ شکار کیلئے ممنوع قرار دیئے گئے علاقوں پر کڑی نگاہ رکھیں اور شکار کی بیگ لمٹ سمیت جاری کردہ دیگر ہدایات پر ہرصورت عملدرآمد یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں