ْ ماہ ربیع الاول کے شروع ہوتے ہی عشاق کے دل مسرت و انبساط سے لبریز ہوجاتے ہیں: یاسر ارشاد

منگل 13 نومبر 2018 21:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) تحریک منہاج القرآن ملتان کے صدریاسر ارشاد دیوان نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کیلئے عید سے بھی بڑھ کر خوشیوں اور مسرتوں کا پیغام لاتا ہے۔اس ماہ مقدس کے شروع ہوتے ہی عشاق کے دل مسرت و انبساط کے جذبات سے لبریز ہوجاتے ہیں۔یہی وہ ماہ مقدس ہے جس میں وجہ تخلیق کائنات،فخر انس وجن رحمت العالمین کی ولادت ہوئی۔

تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں اس مہینے میں اپنے پیارے آقا کی ولادت کا جشن منفرد انداز کے ساتھ مناتی ہے۔اسی حوالے سے ہرسال ملتان میں بھی مشعل بردار ریلی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔امسال بھی 15 نومبر کو منعقد ہونیوالی مشعل بردار میلادریلی ملتان شہر کی منفرد اور عظیم الشان ریلی ہوگی جس میں مختلف مذاہب ومسالک کی سرکردہ شخصیات سمیت سیاسی،سماجی،مذہبی وکاروبای شخصیات شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

مشعل بردارریلی کی قیادت تحریک منہاج القرآن اور متحدہ میلاد کونسل کے قائدین کریں گے۔وہ مشعل بردار ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے منعقدہ تحریک منہاج القرآن ملتان کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں مشعل بردار ریلی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور انتظامی کمیٹیوں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔اجلاس میں مخدوم شہباز ہاشمی،میجرمحمد اقبال چغتائی،رائو محمد عارف رضوی،احسان سعیدی،شوکت مصطفوی،عمر چشتی،خالد محموداورکامران چغتائی نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں