الخدمت خواتین کے زیر اہتمام 100 خاندانوں میں راشن تقسیم

نبی کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل کر کے معاشرہ میں بے راہ روی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے : عافیہ علی

منگل 13 نومبر 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) حضوراکرم ﷺ اللہ رب العزت کے فرستادہ رسول ہیں - آپ ایک ایسے ماحول اور معاشرے میں تشریف لائے جس میں جہالیت کی روایتیں مکمل طور پر راسخ ہو چکی تھیں - ایسے میں اللہ رب العزت کے احکام کو نافذ کرنا اور معاشرے کو اس پر آمادہ کرنا آسان کام نہیں تھالیکن آپ ﷺ نے خود مصائب اٹھائے اوررہتی دنیا تک ہمارے لئے مشعل راہ بن گئی-آج نبی اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ اور سیرت وسنت پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو محبت کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے - اس امر کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کے زیر اہتمام کرامت کالونی میں انچار ج کمیونٹی سروس عافیہ علی نے مستحقین میں راشن کی تقسیم کے موقع پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کیا-اس موقع پر الخدمت کی دیگر ذمہ داران آمنہ خرم اور خالدہ اشرف بھی موجود تھیں-محموعی طور پر 100 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا- راشن میں آٹا، چینی ، گھی ، دالیں ، چاول ودیگر اشیاء شامل تھیں-عافیہ علی نے کہا کہ اس وقت معاشرہ ایک بار پھر بے راہ روی کا شکار ہے - نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کر کے اصلاح ممکن ہے - انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے غریب بہن بھائیوں کی ضروریات کا بھی خیال رکھنا چاہیی-جس کی رہنمائی نبی کریمﷺ کی انصار کو اس ہدایت سے لی جا سکتی ہے کہ وہ اپنے مہاجر بھائیوں کو اپنی جائیداد و باغات کے ثمرات میں شامل کریں -انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے اسی ماہ میں رحمت دو عالم ﷺ دنیا پر تشریف لائے - ہمیں اس ماہ کے تقدس کو پیش نظر رکھتے ہوئے نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ پر ہر ممکن عمل پیرا ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں