پنجاب بھرمیں 876 ٹریفک حادثات، 10ا فراد جاںبحق، 993زخمی

منگل 13 نومبر 2018 22:04

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں876روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 577افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا، جن میں406 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں10افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لئے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں، اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں411 ڈرائیوز، 22کم عمرڈرائیورز،443 مسافر اور139پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ، اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ235 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت230 متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 94 حادثات میں110متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 66 حادثات میں69 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں