ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

جرائم پر قابو نہ پانے والے پولیس افسران کیخلاف کارروائی ہو گی،محمد وقاص نذیر

منگل 13 نومبر 2018 22:04

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی زیر صدارت اپنے دفتر میں اعلیٰ سطحی اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز، ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین، ایس پی ڈولفن سکواڈ بلال ظفر، ایس پی سول لائنز محمد افضل، ایس پی ماڈل ٹائون علی وسیم، ایس پی سٹی معاذ ظفر اور ایس پی اقبال ٹائون سید علی شاہ نے شرکت کی۔

تمام ڈویژنل ایس پیز کو سٹریٹ کرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کا ٹاسک دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے اس موقع پرکہا کہ جرائم پر قابو نہ پانے والے ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی جبکہ ڈی ایس پیز کے خلاف رپورٹ بناکر آئی جی آفس بھیجی جائیگی۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں کے گرد منشیات فروشی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔

ایس پی حضرات کیٹیگری اے اور بی میں شامل اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈائون کے حوالہ سے خصوصی ٹیموں کی خودنگرانی کریں۔ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کرائم سپاٹس پر ٹارگٹ آپریشنز کر کے منظم کارروائی کریں۔تمام تھانوں میں ریکارڈ کی جلد تکمیل ، صفائی ستھرائی کا خاص خیال اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔جرائم پیشہ عناصر کی عدالتوں میں نظر بندی کیلئے استدعا کی جائے۔

جرائم پر قابو نہ پانے والے ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔جرائم پر قابو نہ پانے والا ناقص کارکردگی کے حامل ایس ایچ او سیدھا گھر جائیگا۔ہر پندرہ دن بعد لاہور میں جرائم کے خلاف کارروائیوں کی جائزہ میٹنگ بلائی جائے گی۔ڈکیتی ، راہزنی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی جائیں۔معصوم شہریوں کی جان و مال پر ڈاکہ مارنے والے ملزمان کی فہرستیں بناکر منظم آپریشن کیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں