پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن میں سکیورٹی گارڈز و دیگر عملہ کو آگ بجھانے والے آلات پر تربیت دی گئی، ترجمان

منگل 13 نومبر 2018 22:04

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن (پیف) کے ترجمان کے مطابق محکمہ ہیومن ریسورس (ایچ آر) اور ایڈمن کی زیر نگرانی تمام دفاتر میں سکیورٹی گارڈز اور دیگر عملہ کو آگ بجھانے والے آلات پر تربیت دی گئی ، اس سرگرمی کا مقصد ہنگامی حالات میںآگ بھڑکنے کی صورت میں کسی بھی قسم کے حادثات سے بچائو اور روک تھام ہے، اس دوران شرکاء کو بجلی کی تاروں ، پیٹرول اور کاغذ یا لکڑی سے لگنے والی تین طرح کی آگ سے نمٹنے کیلئے تین مختلف آگ بجھانے والے آلات کے استعمال کرنا سکھایا گیا، ترجمان نے مزید بتایا کہ پیف میں ملازمین کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے، اس لئے اس امر کے پیش نظر کسی ایمر جنسی اور آفت سے بچنے کیلئے سٹاف کو تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں