نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین مقابلہ حسن قرأت کا انعقاد

منگل 13 نومبر 2018 23:40

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان،لاہور میں جاری تقریبات عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین مقابلہ حسن قرأت منعقد ہوا، اس مقابلے میں طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا، پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا، مقابلہ کے منصفین کے فرائض علامہ محمد بخش کرمی اور قاری غلام محی الدین نے انجام دیے،علامہ بخش کرمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کوٹھہر ٹھہر کر پڑھنا چاہئے، نئی نسل قرآن پاک کا ترجمہ بھی پڑھے ، نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں سعدیہ عارف نے اول‘ حافظہ معافیہ نے دوئم ‘ سیدہ ثانیہ زارا رضوی نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ صبا عارف کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا، طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلے میںحامد عمیرنے اول‘ قاری اطیب نے دوئم اور حافظ ہارون نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ عبدالماجدکو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا، ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں