ایف آئی اے پنجاب کے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کاروائی ،ہنڈی/حوالہ کے غیرقانونی کارو بار میں ملوث ملزم گرفتار

اکھ مالیت کی پاکستانی کرنسی اور پرائز بانڈز کے علاوہ لاکھوں مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد ،مقدمہ مقدمہ درج،تفتیش شروع

منگل 13 نومبر 2018 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے پنجاب کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کاروائی کرتے ہوئے ہنڈی/حوالہ کے غیرقانونی کارو بار کے ذریعے حکومتی خزانے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچا نے میں ملوث شورکوٹ کے رہائشی ملزم مزمل شریف کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 10 لاکھ روپیہ مالیت کی پاکستانی کرنسی اور پرائز بانڈز کے علاوہ لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی جن میں امریکی ڈالرز، برطانوی پاؤنڈز، سعودی ریال اور درہم شامل ہیں برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آعاز کر دیا۔

(جاری ہے)

کارپوریٹ کرائم سرکل کے موجودہ انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس نے نمائندہ کو تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے بتایاکہ انہیں خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ شورکوٹ کے سانگلہ بازار میں ہنڈی/حوالہ کے غیرقانونی دھندہ کے ذریعہ حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا یا جا رہا ہے اطلاع ملتے ہی انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد امین کی سربراہی میں ایک خصوصی چھا پہ ما ر ٹیم تشکیل دی جس نے شاہکوٹ کے سانگلہ بازار میں واقع احمد پرائز بانڈز اینڈ نیو کرنسی کمیشن ڈیلرز پر چھاپہ مار کر موقعہ پر موجود ملزم مزمل شریف کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 10 لاکھ روپیہ مالیت کی پاکستانی کرنسی اور پرائز بانڈز کے علاوہ لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی جن میں 1500امریکی ڈالرز، 1530 برٹش پاونڈز، 8200 سعودی ریال اور270درہم برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آعاز کر دیا ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس کی محکمانہ کارکردگی اطمینان بخش ہونے کے باعث زونل سربراہ وقار عباسی نے کارپوریٹ کرائم سرکل کا اضافی چارج بھی ان کے حوالے کیا ہوا ہے شاہکوٹ کے علاقہ میں کامیاب کارروائی پر انہوں نے چھاپہ مار ٹیم میں شامل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد امین، انسپکٹر ہارون ملک، سب انسپکٹر غلام رسول اور دیگر اہلکاروں کی کارگردگی کو سراہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں