محکمہ انسداد منشیات کے زیر اہتمام منشیات کو آگ لگانے کی سالانہ تقریب

598کلو گرام ہیروئن، 5ہزار 848 کلو گرام چرس،246کلو گرام افیون نظر آتش ،61ہزار 43لیٹر شراب کی بوتلیں تلف کر دی گئیں

بدھ 14 نومبر 2018 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) محکمہ انسداد منشیات کے زیر اہتمام منشیات کو آگ لگانے کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں 598کلو گرام سے زائد ہیروئن، 5ہزار 848 کلو گرام چرس اور 246 کلو گرام افیون نظر آتش کی گئی ۔اے این ایف کی جانب سے 38کلو گرام ایمفائٹامائن، 1ہزار 95منشیات کے ٹیکے 246 کلوگرام بھنگ اور ایک کلو گرام کوکین 61ہزار 43لیٹر ملکی و غیر ملکی شراب کی بوتلیں تلف کر دی گئیں۔

ڈی جی اے این ایف پنجاب میجر جنرل عارف ملک نے کہاکہ رواں برس پنجاب بھر میں منشیات فروش کرنے والے 292 مقدمات درج ہوئے اور 340 افراد کو گرفتار کیا گیا۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالتوں نے تین مجرموں کو سزائے موت 26 افراد کو عمر قید اور 407 مجرمان کو دیگر سزائیں سنائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اے این ایف نے گزشتہ پندرہ برسوں میں 14 ہزار 999 منشیات کے عادی افراد کا علاج کرایا۔

اے این ایف منشیات کے عادی افراد کے لئے علاج کی مفت سہولیات فراہم کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا کی گیارہ فیصد آبادی منشیات استعمال کرتی ہے جبکہ دیگر صوبوں میں یہ شرح تین سے چار فیصد کے لگ بھگ ہے۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز نے کہاکہ منشیات کی روک تھام سب کو مل کر ایک ساتھ کرنا ہو گی۔ا نہوںنے کہاکہ اداروں کی کارکردگی کا سراہتے ہیں، نوجوان نسل کو منشیات سے بچانا بہت ضروری ہے، منشیات کے خلاف جنگ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں