پنجاب بھرمیں872ٹریفک حادثات،14 افراد جاں بحق،980زخمی

بدھ 14 نومبر 2018 20:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں872ٹریفک حادثات میں14 افراد جاں بحق جبکہ980زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا،408معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں،اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں400ڈرائیورز،23کم عمرڈرائیورز434مسافراور160پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ،اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ249ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت274متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد89حادثات میں98متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان53حادثات میں60متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں