لاہور ،ہتک عزت کی درخواست پر سابق ایم پی اے سیمل راجہ طلب

بدھ 14 نومبر 2018 22:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) سیشن عدالت نے ہتک عزت کی درخواست پر سابق ایم پی اے سیمل راجہ کو طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج فیاض الحسن کی عدالت میں سابق سینیٹر پری گل آغا کی ہتک عزت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق ایم پی اے سیمل راجہ شوہر اور میرے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی، سیمل راجہ نے چینلز پر آکر غیراخلاقی الفاظ کہے اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ سیمل راجہ کے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی ہے لہٰذا استدعا ہے کہ عدالت سیمل راجہ کے قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق ایم پی اے سیمل راجہ کو طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں