اخوت کے چیئرمین کی سینئر وزیر صو با ئی عبدالعلیم خان سے ملاقات

مائیکرو لون ،غربت کے خاتمے اور مختلف شعبوں میں جاری سکیموں پر تفصیلی بریفنگ سینئرصو با ئی وزیر کا صوبے میں فلاحی سکیموں کو جاری رکھنے اوربھرپور تعاون کا اعلان

بدھ 14 نومبر 2018 23:19

لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ادارہ اخوت کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور انہیں مائیکرو لون ،غربت کے خاتمے اور مختلف شعبوں میں جاری سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک اخوت 72بلین روپے کے قرضے دے چکا ہے جبکہ ان قرضوں کی واپسی کی شرح 99.

(جاری ہے)

99فیصد ہے جو کسی بھی فلاحی ادارے کا ریکارڈ ہے ، انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کیا اور آئندہ بھی مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے تیار ہیں،ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ شفافیت ضروری ہے ، سرکاری پیسے کا چیک اینڈ بیلنس کے ساتھ استعمال یقینی بنائیں گے ،انہوں نے غربت کے خاتمے ، روزگار کی فراہمی اور چھوٹے گھروں کی تعمیر کیلئے اخوت کے ساتھ مستقبل میں مل کر چلنے کا یقین دلایا ،انہوں نے کہا کہ سماجی سطح پر فلاحی سرگرمیاں کسی بھی معاشرے کا اہم جزو ہوتی ہیں اور پاکستان میں عمران خان سوشل سیکٹر میں سب سے بڑا نام رکھتے ہیں جنہیں دنیا بھر سے سالانہ عطیات دئیے جاتے ہیں ،عبدالعلیم خان نے اخوت کی طرف سے جاری منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ، سینئر وزیر نے کہا کہ بد قسمتی سے موجودہ حکومت عدم توازن کا شکار رہی ، کئی شعبوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا اور قوانین و ضوابط کی پرواہ کیے بغیر من مانے منصوبوں کو صرف اس لیے آگے بڑھایا کہ اس میں بھاری کمیشن اور کرپشن حاصل کرنا تھی ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنا چاہتی ہے اور ہم زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں متعین کرنا چاہتے ہیں ،سینئر وزیر نے کہا کہ پنجاب کو ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہونے کے ناطے بڑے چیلنجز درپیش ہیں اور ہمیں کم سے کم وقت میں ان سے نمٹنا ہے ،عبدالعلیم خان نے اخوت کی طرز پر کام کرنے والے دیگر اداروں کو بھی دعوت دی کہ وہ آگے آئیں اور سماجی بہبود کے شعبے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں ، انہوں نے ڈاکٹر امجد ثاقب کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے فلاحی منصوبوں کو جاری رکھنے کی ہدایت کی اور پنجاب حکومت کی جانب سے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، دریں اثناء سینئر وزیر عبدالعلیم خان سے مظفر گڑھ سے ممبر قومی اسمبلی سردار عامر گوپانگ نے ملاقات کی اور انہیں جنوبی پنجاب اور اپنے علاقے کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ،انہوں نے بتایا کہ لوگوں میں موجودہ حکومت اور نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بڑی امیدیں پائی جاتی ہیں ،سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے سردار عامر گوپانگ کو اپنے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی اور اُن کی طرف سے پیش کردہ مسائل کے جلد از جلد حل کا وعدہ کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں