لاہور ، فائرنگ سے جاں بحق ماں اور2بیٹیوں کی لاشیں شادباغ چن شاہ قبرستان سے برآمد

وزیر اعلیٰ کی جانب سے انکوائری کا حکم

جمعرات 15 نومبر 2018 00:30

لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) شادباغ چن شاہ قبرستان سے ماں اور2بیٹیوں کی لاشیں ملی ہیں،ایک لڑکی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل،پولیس: ہلاک ہونے والی دونوں لڑکیوں کی عمر 12 سے 16 سال کے درمیان ہے۔زخمی لڑکی رابعہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

: ہلاک اور زخمی ہونے والی تینوں سگی بہنیں ہیں ،: تینوں خواتین کو پمپ ایکشن سے فائر مارے گئے۔ زخمی رابعہ کے مطابق ان کے بھائی نے فائر مارے۔پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔ اور اس ضمن میں چھاپہ مارٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں اور سی سی پی او لاہور کو واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں