ہاتھی کے جوڑے کی فراہمی کیلئے سری لنکن ہائی کمشنر کو یاد دہانی کا مراسلہ جاری کرنے کا فیصلہ

جمعرات 15 نومبر 2018 17:45

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سفاری زو کو ہاتھی کا جوڑا بطور عطیہ دینے کے وعدہ کے حوالے سے سر ی لنکن ہائی کمشنر کو یاد دہانی کا مراسلہ جاری کیا جائے تاکہ تفریح کیلئے آنیو الے بچوں اور بڑوں کی ہاتھی دیکھنے کی خواہش کو پورا کیا جاسکے ، انہوں نے یہ بات سفاری زو مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سفاری زو چودھری شفقت علی، ڈپٹی سیکرٹری فاریسٹ ، وائلڈ لائف ایند فشریز طارق محمود، ڈائریکٹر لاہور چڑیاگھرحسن علی سکھیرا ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف پبلسٹی عامر مسعود جبکہ غیر سرکاری ارکان میں سے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف غضنفر علی لنگاہ، ڈاکٹرارشد مقبول ، سابق اعزازی گیم وارڈن پنجاب بدر منیر اور دی ٹرسٹ سکول سسٹم کی ماہر تعلیم سائرہ طاہر اور ڈبلیو ڈبلیوایف سے ڈاکٹر مسعود بھی موجود تھے، ڈی جی کو بتایا گیا کہ سفاری زو میں قائم کردہ ویٹرنری ہسپتال میں موجود ایکسرے مشین کو فعال کرنے کیلئے مزید فنڈز درکار ہیں تاکہ سفاری زو کے جانوروں کو ایکسرے کیلئے کہیں لے جانے کی ضرورت پیش نہ آئے جس پرانہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں 4 یوم کے اندرگذارشات ان کے دفتر بھجوائی جائیں تاکہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے جا سکیں ، انہوں نے سرپلس جانوروں کی فروخت بذریعہ نیلامی اور تبادلہ بارے بھی سفارشات تیارکرنے کی ہدایت کی تاکہ اس کاحتمی جائزہ لے کراس پر عملدرآمد کیا جا سکے ، اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ سرپلس جانوروں کی فہرستیں بنائی جائیں اوراس امر کابھی جائزہ لیا جائے کہ وائلڈلائف ایکٹ کے تحت کون کون سے جانورفروخت کئے جاسکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وائلڈلائف ایکٹ کے مطابق ایسے جانور جو فروخت نہیں کئے جاسکتے مگر محکمہ کے پا س سر پلس ہیں انہیں پرائیویٹ بریڈنگ فارمزکے ساتھ غیرموجود جانوروں کے ساتھ تبدیل کیا جائے بصورت دیگر ان کی فروخت کو قانونی شکل دینے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ اعلیٰ حکام سے اس کی منظوری حاصل کی جاسکے، چیئرمین سفاری زو مینجمنٹ کمیٹی ثناء اللہ نے نائٹ سفاری کے حوالے سے اراکین کو اپنی سفارشات بناکر پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان کی روشنی میں تجرباتی بنیادوں پرنائٹ سفاری شروع کی جاسکے اور تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں اسے مستقل بنیادوں پر شروع کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں