چین کے مسٹر لی دا پنگ پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے سینئر ڈائریکٹر مقرر

جمعرات 15 نومبر 2018 17:45

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) پاکستان سپر لیگ میں برانڈ ویلیو کے لحاظ سے نمبرون فرنچائز پشاور زلمی مینجمنٹ میں ایک اور بڑے نام کا اضافہ ہو گیا، چین کے معروف کارپوریٹ گرو مسٹر لی دا پنگ کو ٹیم کا سینئر ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا، مسٹر لی دا پنگ پاکستان میں بزنس اور کارپوریٹ کے حوالے سے بھی تجربہ رکھتے ہیں، پشاور زلمی کے چیئرمین نے مسٹر لی دا پنگ کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے زلمی فیملی مزید مضبوط ہوئی ہے اور پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور سے قبل فرنچائز کی مینجمنٹ میں بہترین اضافہ ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں