ریلوے میں متعدد افسروں کے تقر ر و تبادلے

جمعرات 15 نومبر 2018 17:45

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ریلوے انتظامیہ نے لیگل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 16اور 17کے متعدد افسروں کے تقر ر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے،گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بشارت حسین کو لاہور ڈویژن سے تبدیل کر کے کراچی ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ، نظام الدین کو کراچی ڈویژن سے تبدیل کر کے ملتان ڈویژن لگا دیا گیا ہے، گریڈ 16کے لاء آفیسر محمد ایاز کو راولپنڈی ڈویژن سے تبدیل کر کے لاء آفیسر لاہور ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے، خضر حیات کو پشاورر ڈویژن سے تبدیل کر کے ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور لگا دیا گیا ہے، اسی طرح معین الدین کو کراچی ڈویژن سے تبدیل کر کے پشاور ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں