لوگوں میں اینٹی بائیوٹک ادویات کاازخود استعمال کے بڑھتے رجحان کو روکنا ہوگا‘ڈاکٹر منیر احمد

دنیا میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال میں 36فیصد اضافہ ہوا،پاکستان میں اس کی شرخ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے‘ڈی جی ہیلتھ

جمعرات 15 نومبر 2018 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) ڈائر یکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد نے کہا ہے کہ لوگوں میں اینٹی بائیوٹک ادویات کاازخود استعمال کے بڑھتے رجحان کو روکنا ہوگا۔ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ادویات کا استعمال ہر گز نہیں کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے جا استعمال انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دنیا میں گذشتہ چند سالوں میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال میں 36فیصد اضافہ ہوا ہے اور پاکستان میں بھی اس کی شرخ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ڈاکٹر منیر احمد نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جو اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال کو روکنے کے لیے پالیسی بنا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد نے نجی ہوٹل میں محکمہ صحت(ہیپاٹائٹس اینڈ انفکشن کنٹرول پروگرام) اور عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے پالیسی اینڈ ایڈووکیسی سمینار برائے اینٹی بائیو ٹک ادویات کی بے اثری اور سدباب کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سمینار میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیباٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹر زاہدہ سرور، ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول ڈاکٹر سہیل,ڈاکٹر سعادین،پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب، محکمہ صحت کے افسران،عالمی ادارہ صحت کے نمائندیے ڈاکٹر عرفان احمد اور شوکت خانم ہسپتال کے نمائندگان نے شرکت کی۔.اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہدہ سرور نے کہا کہ اس وقت دنیا میں اینٹی بائیو ٹک ادویات کا بے جا استعمال ایک گلوبل چیلنج بن چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شعبہ صحت میں کام کرنے والے تمام پروفیشنلز کو اس کلچر کو تبدیل کر نا ہوگا۔ سیمینار میں یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز ، محکمہ زراعت اور دیگر ماہرین نے اینٹی بائیوٹک ادویات کے جانوروں اور کیڑوں پر مضر اثرات اور ان جانوروں کے گوشت اور دودھ کے انسانی صحت پر منفی اثرات کے بارے میں حاضرین کو مفید معلومات فراہم کیں۔سمینار میں اینٹی بائیو ٹک ادویات کے برھتے رجحان کو روکنے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں12تا18نومبراینٹی بائیوٹک ادویات سے اآگاہی کا ویک منایا جاتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں