ضلعی انتظامیہ نے ربیع الاول کے ابتدائی ایام میں مختلف تقریبات کا پروگرام ترتیب دیدیا

جمعرات 15 نومبر 2018 20:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) وزیراعظم اور صوبائی حکومت کی جانب سے جشن عید میلاد النبیﷺکوشایان شان اور مذہبی جوش و جذبہ سے منانے کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے ربیع الاول کے ابتدائی ایام میں مختلف تقریبات کا پروگرام ترتیب دے دیا ، خواتین کی میلاد مصطفیﷺکی ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کل 17نومبر بوقت2:00تا5:00بجے شام فنکشن ایریا جی او آر ون میں کیا گیاہے، اسطرح ایوان اقبال میں 18نومبر کو صبح 10:00بجے رحمت ا للعالمینﷺ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں نعت خواںاورجید علمائے ا کرام میلاد مصطفیﷺکے حوالے سے اپنا کلام اورخطابات کریں گے، اسطرح سکولوں کے طلبا ء و طالبات میں ضلعی سطح پر ہونے والے نعتیہ و سیرت النبیﷺکے تقریری مقابلہ جات کا انعقاد 20نومبر کو الحمرا ہال میں صبح11:00بجے منعقد کیا جا ئے گا،علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو 12ربیع الاول پر نکلنے والے جلوس کے روٹ پر انتظامات کو مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے،شہر کی اہم مارکیٹوں ،شاہراہوں اوراہم عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل کی سطح پر میلاد النبیﷺکی تیاریوں کی نگرانی بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں