ڈولفن سکواڈ لاہور نے گذشتہ 10 ماہ میں جرائم کیخلاف کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی

سٹریٹ کرائم، ڈکیتی و راہزنی میں ملوث 2 ہزار سے زائدملزمان گرفتار کر لئے، ایس پی ڈولفن سکواڈ

جمعرات 15 نومبر 2018 20:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ایس پی ڈولفن سکواڈلاہور بلال ظفرنے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ نے سٹریٹ کرائم، ڈکیتی ، راہزنی و دیگر جرائم میں ملوث 2 ہزار سے زائدملزمان گرفتار کر لئے اورملزمان کے قبضہ سے 480 پسٹلز، 98 رائفلز، 04 پمپ ایکشن، 04 خنجر، 375 ،میگزین اور 10 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کر لیں جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 707 بوتلیں شراب، 200 گرام ہیروئن، 46 کلو سے زائد چرس، 06 کلو افیون، 01 کلو وائٹ پائوڈراور20 کلو گٹکا بھی برآمد کرلیا گیا، انہوں نے کہا کہ ڈولفن فورس کے جوانوں نے دورانِ پٹرولنگ سنگین جرائم میں ملوث 85 سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا، ڈولفن سکواڈ لاہور نے گذشتہ 10 ماہ میں جرائم کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی، جوانوں نے دورانِ پٹرولنگ چوری شدہ 174 موبائلز، 60 سعودی ریال، 01 ہزار درہم، لیپ ٹاپ، 63 گاڑیاں، 114 موٹر سائیکلزاور 29لاکھ روپے سے زائد خطیر رقم برآمد کر لی، ڈولفن سکوا ڈنے مجموعی طور پر 15 کی 40 ہزار سے زائد کالز موصول ہونے کے بعد فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر شہریوں کی مدد کی،دورانِ سنیپ چیکنگ 12 لاکھ سے زائد گاڑیوں، 13 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلوں اور 12لاکھ سے زائد افراد کو چیک کیا،کمیونٹی پالیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے 76 گمشدہ بچوں کو لواحقین کے حوالے جبکہ 3500 سے زائد احتجاجوں میں موئثر گشت کر کے امن و امان کو یقینی بنایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں