صوبائی وزیر انسانی حقوق وا قلیتی امور کی سیکشن آفیسر اعجاز احمد کی الوداعی تقریب میں شرکت

جمعرات 15 نومبر 2018 20:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء)صوبائی وزیر انسانی حقوق وا قلیتی امور اعجاز عالم نے محکمہ انسانی حقوق کے سیکشن آفیسر اعجاز احمد کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تقریب میں خصوصی شرکت کی،صوبائی وزیر نے محکمہ کے اندر ایسی روایت کو برقرار رکھنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ایسے لوگ محکمہ کا بیش قیمت اثاثہ ہوتے ہیں جو اپنی زندگی کا سب سے قیمتی حصہ کسی بھی ادارے میں گزار دیتے ہیں اور یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شاندار طریقے سے رخصت کیا جائے،انہوں نے کہا کہ محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور کے تمام افراد ایک کنبے کی حیثیت رکھتے ہیں اور بڑا مشکل مرحلہ ہوتا ہے جب کوئی بھی فرد ایسے کنبے کو چھوڑ کر جائے جدھر ایک بہترین ٹیم ورک کے ذریعے کام سر انجا م دئیے جا رہے ہوں،تقریب سے سیکرٹری انسانی حقوق عاصم اقبال نے بھی خطاب کرتے ہوئے سیکشن آفیسر اعجاز احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی نیک تمنائیں آپ کے ساتھ رہیں گی اور آپ کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہے گا،تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے سیکشن آفیسر کو یادگاری شیلڈ اور سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں