بلدیہ عظمیٰ کے نوزونزکے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کاتجاوزات کے خلاف آپریشن

جمعرات 15 نومبر 2018 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے نوزونزکے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن داتا گنج بخش زون اسکواڈنے اسلام پورہ مین بازار سے 16 عارضی تجاوزات ہٹادیں۔

(جاری ہے)

سمن آباد زون اسکواڈنے سوڈیوال سے 17عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔نشتر زون اسکواڈ نے کاہنہ نو، کچا جیل روڈ اور گرین ٹائون سے 22عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔گلبرگ زون اسکواڈ نے مولانا شوکت علی روڈ، فیروزپورروڈ، برکت مارکیٹ اور ماڈل ٹائون لنک روڈ سے بینرز اتار دئیے ۔ واہگہ زون و شالامار زون اسکواڈ نے سکھ نہر تا قائداعظم انٹر چینج ، سنٹرل روڈ جمعرات بازار سے 35عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔ عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے انفنٹری روڈ اور میاں میر روڈ سے 9عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں