ؒٓغیر ضروری اشیاء کی درآمدات مرحلہ وار ختم کی جائیں‘ پیاف

غیر ضروری درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے ،لوکل پروڈکٹس کو سپورٹ کیا جائے

جمعہ 16 نومبر 2018 13:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر تعیش اشیاء کی امپورٹ بند کروائی جائے ، درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے،لاہور کے تمام بڑے سٹورز پر غیر ملکی پروڈکٹس کی بھرمار ہے اور متعدد درآمدات سمگل اور انڈر انوائس ہو کر آ رہے ہیں،مختلف غیر ملکی جوس چاکلیٹس، جوسز، بسکٹس چپس اور اس طرح کی مزید دیگرغیر ضروری اشیاء برآمد کی جاتی ہیں ،ان پر کثیر زر مبادلہ کی رقم درآمدات کی مد میں ضائع ہو جاتی ہے حکومت کو چاہیے کہ لوکل پروڈکٹس کو سپورٹ کریں۔

برآمدات کو ترجیحات دینا ہونگی اور غیر ضروری اور پر تعیش درآمدات مرحلہ وار ختم کرنا ہونگی ،مختلف غیر ملکی ، غیر ضروری اشیاء کی اپنے ملک میں پابندی لگائی جائے تاکہ بڑھتی ہوئی درآمدات کم ہو سکیں اور تجارتی خسارہ بہتر ہو سکے۔

(جاری ہے)

چیئر مین پیاف میاں نعمان کبیر نے سینئر نائب چیئر مین پیاف ناصر حمید خان اور وائس چیئر مین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو پروان چڑھانے کے لئے برآمدات کو بڑھانا اور درآمدات کو کم کرنا بہت ضروری ہے۔

میاں نعمان کبیر نے کہاآنیوالی پانچ سالہ تجارتی پالیسی2018-23 میں کاروباری برادری کو مراعات کے علاوہ کاروبار کو آسان بنانے کے لئے قواعد وضوابط کو سادہ اور قابل فہم بنایا جائے۔ کاروباری لاگت کو کم کرنے کے لئے صنعت و تجارت سے غیر ضروری درآمدی اشیاء پر مرحلہ وار پابندی لگائی جائے۔ حکومت زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی جانب توجہ دے جس کے لئے ناگزیر ہے کہ ملک بھر میں نجی شعبے کو ترقی دینے کے علاوہ سمال انڈسٹریز کو فروغ دیا جائے ،بیمار صنعتوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے انہیں تمام سہولیتں فراہم کی جائیں ، مقامی کاروبار کی ترقی کے لئے ذرائع آمدورفت کی بہتری اور اس کے تحفظ کے لئے اپنے معنی و مفہوم کے لحاظ سے حقیقی اقدامات کئے جائیں ۔

حکمران غیر اہم منصوبوں پر حکومتی سرمایہ لٹانے کے بجائے ایسے منصوبوں پر توجہ دیں جس سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو اور ملکی معیشت کو استحکام ملے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں