اوور ففٹی ویٹرنز ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم (آ ج) آسٹریلیا روانہ ہوگی

جمعہ 16 نومبر 2018 14:30

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) اوور ففٹی ویٹرنز ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ویٹرنز کرکٹ ٹیم آ ج 17 نومبر بروز ہفتہ کو آ سٹریلیا روانہ ہوگی،پی وی سی اے ترجمان کے مطابق پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، ٹورنامنٹ 21 نومبر تا 5 دسمبر تک جاری رہے گا، جس میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سائوتھ افریقہ، سری لنکا، کینیڈا اور ویلز سمیت 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا اور ہر ٹیم 7 میچز کھیلے گی، 18 رکنی سکواڈ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کپتان، غلام علی نائب کپتان، سی ای او پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی مینجر، سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ اسسٹنٹ مینجر جبکہ کھلاڑیوں میں شاہد انور، غفار کاظمی، دستگیر بٹ، بابر الطاف بٹ، ملک عامر توصیف، جاوید حفیظ، امتیاز تارڑ، جعفر قریشی، عاصم جاہ، صغیر عباس، آصف حیات، ساجد علی، مظہر حسین اور ظفر علی شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں